پاکستان چیمپیئنز کی نئی شناخت، فرنچائز نے نیا لوگو متعارف کروادیا

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز سیزن 2 سے قبل اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا ہے، جو ان کی نئی توانائی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس اعلان کے ساتھ کیپشن دیا کہ “انتظار ختم ہوا، شناخت سامنے آگئی ہے۔ یہ ہے ہماری دھاڑ، یہ ہیں پاکستان چیمپیئنز۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہم ہیں قوم کی دھاڑ۔

یہ نیا لوگو ٹیم کی عزم، طاقت اور قوم کے لیے وقفیت کا مظہر ہے، جو انہیں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز سیزن 2 میں کامیابی کی راہ پر گامزن کرے گا۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا دوسرا سیزن 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک برطانیہ میں شیڈول ہے۔

پاکستان چیمپیئنز اپنی مہم کا آغاز 18 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں انگلینڈ چیمپیئنز کے خلاف کریں گے۔ پاکستان اور بھارت چیمپیئنز کے درمیان مقابلہ 20 جولائی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

گزشتہ سال کے ٹورنامنٹ میں، پاکستان چیمپیئنز نے شاندار مقابلوں کے بعد رنرز اپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان نے گروپ مرحلے میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور بھارت کے خلاف ایک یادگار میچ میں 243 رنز کا ہدف دیا، جس کے بعد بھارت کو 175 رنز پر محدود کیا۔

پاکستان چیمپیئنز نے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں بھارت نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Related Posts