پاکستان کا 73 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan celebrates 73rd Independence Day with patriotic zeal

اسلام آباد :قوم ملی جوش و جذبے کیساتھ آج پاکستان کا 73 واں یوم آزادی منارہی ہے، ملک بھر میں مختلف تقریبات کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی اور ترقی اور عوام کی بھلائی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں۔

آج تمام اہم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرا رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے آج عام تعطیل دینے کی وجہ سے شہری بھرپور انداز میں آزادی کا جشن منارہے ہیں۔

یوم آزادی کی مرکزی تقریب ایوان صدر اسلام آباد اور ملک بھر میں صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قومی پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔

سرکاری اور نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گلیوں اور بازاروں کو قومی پرچموں اور پوسٹروں کی تصویروں سے بڑے پیمانے پر سجایا گیا ہے۔

آج لاہور میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے ایک دستے نے مزار اقبال پر محافظوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا 73واں یوم آزادی

کراچی میں گارڈز کی تبدیلی کی تقریب قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر ہوئی ،پاک بحریہ کے 64 کیڈٹس نے اعزازی گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پریڈ کمانڈ کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر محمد سعد نے کی۔

Related Posts