کراچی:پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل(آئی ایم او) کے انتخابات میں کیٹیگری سی میں امیدوار منتخب ہوگیاہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سوشل میڈیا پر جاری کیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں انٹرنیشنل میری ٹائم، کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ 1958 سے شراکت داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم او رکن ممالک سے زبردست حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
Pleased to announce Pakistan’s candidature for Category C @IMOHQ Council elections.
As a Maritime Nation our partnership with IMO & its member states dates back to 1958.
Happy to report that we’re receiving tremendous support & commitments from IMO Members. Thank you! pic.twitter.com/FwxDLgzTAV— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 22, 2021
واضح رہے کہ چند ماہ قبل پورٹ قاسم میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا تھا کہ ہم نے فاسٹ ٹریک پر کام کرنا ہے، اپنی پاکستان میرین سروسز کمپنی بنائیں گے اور اپنے لوگوں کو اس میں لے کر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:قیادت سلیکٹ کرنے کی پاور عوام کے پاس ہونی چاہیے،گور نر سندھ