پاکستان سارک اسنوکر چیمپئن بن گیا، صدر، وزیر اعظم کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک اسپورٹس

پاکستان سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر سارک چیمپئن بن گیا۔

سارک اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل سری لنکا کے دار الحکومت کولمبو میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ناقابل شکست رہے۔

محمد آصف نے کوئی فریم ڈراپ کیے بغیر فائنل جیتا، انہوں نے فائنل میں سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی، فاتح کیوئسٹ نے سری لنکن حریف کو 5 صفر سے شکست دی۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کارنامہ: 6 ماہ میں 18 ارب ڈالرز بھیج کر نیا ریکارڈ قائم

آصف کی کامیابی کا اسکور 3-99، 46-73، 46-85، 38-109، 6-109۔ چھ اور 0-74رہا۔

یاد رہے کہ محمد آصف تیسری سارک چیمپیئن شپ میں ناقابل شکست رہے ہیں، گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے ہوا، محمد آصف نے 3-5 کے فریم اسکور سے فتح اپنے نام کی تھی۔

اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں سری لنکا کے طحٰہ عشرت نے نیپال کے کھلاڑی انکت مان کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ محمد آصف نے اسنوکر کی اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا، پوری قوم کو محمد آصف پر فخر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ محمد آصف نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا اور اسنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا، محمد آصف کی مستقبل میں بھی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

Related Posts