پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan becomes permanent member of SCO Council

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوان امور عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا ہے،ایس سی او یوتھ کونسل سے پاکستان کا معاہدہ وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

عثمان ڈار کے مطابق یہ سب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک کی پہلی یوتھ کونسل کے قیام کے علاوہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کامیاب جوان اور ہنرمند پاکستان جیسے پروگرام شروع کرنے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

ایس سی او یوتھ کونسل کی رکنیت حاصل کرنے کے بارے میں عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اب کونسل کے اجلاسوں اور پروگراموں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ کونسل کے ہنرمندی کے پروگراموں میں بھی حصہ لیں گے۔

قبل ازیں عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس موبائل ایپ کا اجراء وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لائے گی۔

مزید پڑھیں:بنی گالہ میں پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کیلئے زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری

عثمان ڈار نے بتایا کہ یہ موبائل ایپلی کیشن خاص طور پر ’کورونا ریلیف ٹائیگر فورس‘ کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے تیار کی گئی ہے اس کے علاوہ مسائل کے جلد حل کو یقینی بنائے گی۔

Related Posts