اسلام آباد: ورلڈ انڈیکس نے آزادئ صحافت کے علمبردار ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بھارت 143ویں جبکہ پاکستان 145ویں نمپر پر آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی انڈیکسنگ ویب سائٹ ورلڈ انڈیکس نے رواں سال کے آزادئ صحافت کے اعتبار سے اہم ممالک کی فہرست جاری کی جس میں ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
جاری کردہ فہرست میں سویڈن، نیدرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پرتگال بھی اوّلین 10 ممالک میں شامل ہیں جبکہ جرمنی، کینیڈا اور آسٹریلیا بالترتیب 11ویں، 16ویں اور 26ویں نمبر پر موجود ہیں۔ اسپین 29ویں، فرانس 34ویں جبکہ برطانیہ 35ویں نمبر پر موجود ہے۔
فہرست میں اٹلی 41واں جبکہ امریکا 45واں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہا جبکہ ملائشیاء 101، برازیل 107، بھارت 142 ویں جبکہ پاکستان 145ویں مقام پر موجود ہے۔ فہرست میں روس کا 149واں نمبر آتا ہے جبکہ ترکی 154ویں مقام پر موجود ہے۔
سعودی عرب کو سخت قوانین اور صحافیوں کیلئے آزادی کے اعتبار سے دنیا کا 170واں ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ عوامی جمہوریہ چین اس فہرست میں 177ویں نمبر پر موجود ہے۔
2020 World Press Freedom Index:
1.????????NOR
2.????????FIN
3.????????DEN
4.????????SWE
5.????????NED
6.????????JAM
7.????????CRC
8.????????SUI
9.????????NZL
10.????????POR11.????????GER
16.????????CAN
26.????????AUS
29.????????ESP
34.????????FRA
35.????????GBR
41.????????ITA
45.????????USA
101.????????MAS
107.????????BRA
142.????????IND
145.????????PAK
149.????????RUS
154.????????TUR
170.????????KSA
177.????????CHN(RSF)
— World Index (@theworldindex) May 3, 2020