دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا کے 190 سے زائد ممالک کو متاثر کیا ہے جبکہ پاکستان وائرس کے خلاف مالی امداد دینے والا دنیا کا 13واں بڑا ملک بن گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کی ویب سائٹ ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے خلاف مالی امداد دینے والے ممالک کی ایک فہرست جاری کی جس میں ممالک کے جی ڈی پی کے اعتبار سے ان کی مالی امداد کا تخمینہ لگایا گیا جس میں پاکستان 13ویں نمبر پر آگیا۔
رینکنگ کی ویب سائٹ ورلڈ انڈیکس کے مطابق دنیا بھر میں جی ڈی پی کے اعتبار سے جاپان نے دنیا کے ہر ملک سے بڑھ کر مالی امداد دی۔ جاپان کی مالی امداد اس کے جی ڈی پی کا 21 اعشاریہ 1 فیصد بنتی ہے جو امریکا کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
امریکا وائرس کے خلاف دنیا کی امداد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جس نے اپنے جی ڈی پی کا 13 فیصد حصہ مالی امداد کے طور پر فراہم کیا جبکہ سویڈن، جرمنی، فرانس اور کینیڈا اس فہرست میں تیسرے، چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر نظر آتے ہیں۔
سویڈن نے اپنے جی ڈی پی کا 12 فیصد، جرمنی نے 10 اعشاریہ 7 فیصد، فرانس نے 9 اعشاریہ 3 فیصد جبکہ کینیڈا نے 8 اعشاریہ 4 فیصد کورونا وائرس کے خلاف مالی امداد کے طور پر دیا جبکہ اس فہرست میں اسپین، اٹلی، برطانیہ اور چین بالترتیب ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
اسپین نے اپنے جی ڈی پی کا 7 اعشاریہ 3 فیصد، اٹلی نے 5 اعشاریہ 7فیصد، برطانیہ نے 5 فیصد جبکہ چین نے 3 اعشاریہ 8 فیصد وائرس کے خلاف طبی امداد کے طور پر دیا جبکہ اس فہرست میں ملائشیا، کولمبیا، پاکستان اور ترکی بالتریب گیارہویں، بارہویں، تیرہویں اور چودھویں نمبر پر موجود ہیں۔
فہرست کے مطابق ملائشیاء نے اپنے جی ڈی پی کی 2 اعشاریہ 9 فیصد، کولمبیا نے 2 اعشاریہ 8 فیصد، پاکستان نے 2 اعشاریہ 5 فیصد جبکہ ترکی نے 2 فیصد مالی امداد دی جس کے باعث پاکستان دنیا کا وہ تیرہواں بڑا ملک بنا جس نے کورونا وائرس کے خلاف عالمی کاوشوں میں مالی طور پر امداد فراہم کی۔
Financial response to the COVID-19 pandemic as a share of GDP:
????????JPN: 21.1%
????????USA: 13.0%
????????SWE: 12.0%
????????GER: 10.7%
????????FRA: 9.3%
????????CAN: 8.4%
????????ESP: 7.3%
????????ITA: 5.7%
????????GBR: 5.0%
????????CHN: 3.8%
????????MAS: 2.9%
????????COL: 2.8%
????????PAK: 2.5%
????????TUR: 2.0%
????????KSA: 1.2%
????????IND: 1.1%(Ceyhun Elgin)
— World Index (@theworldindex) May 11, 2020