تیسرے ون ڈے میں بھی افغانستان کو شکست، پاکستان عالمی رینکنگ میں نمبر ون بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک افغان ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کردیا اور سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی جبکہ جیت کے ساتھ ہی گرین شرٹس آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر آگئی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے دیے گئے 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز اسکور کیے اور افغانستان کو جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دیا۔

افغانستان کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس طرح پاکستان نے یہ میچ بھی 59 رنز سے جیت کر سیریز میں کلین سویپ کرلیا اور قومی ٹیم نے یہ سیریز0-3 سے جیت لی۔

 

Related Posts