کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔
نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ گرین شرٹس نے انیسویں اوور میں 149 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی کپتان بابر اعظم کی جانب سے 33 گیندوں پر 50 رنز مکمل کیے۔ بابر اعظم نے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے۔شاداب خان نے34 اور محمد نواز نے 16 رنز جوڑے۔
محمد رضوان 4 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی
ٹرائی اینگلو سیریز کا دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنزکا ہدف دیا۔
پاکستانی بالرز نے کیوی بلے بازوں کا جم کر کھیلنے نہ دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا سکی۔
پاکستان کےحارث رؤف نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد وسیم اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہ نواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا
نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے نے 36 رنزبنائے۔نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین نے 32 اورکپتان کین ولیمسن نے 31 رنزبنائے۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 21 رنز شکست دی تھی۔