پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگ اور 8رنز سے شکست دیکر کلین سوئپ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan beat Bangladesh by an innings and 8 runs

ڈھاکہ: پاکستان نے دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگ اور 8رنز سے شکست دیکر کلین سوئپ کر دیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگ میں 205 رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کے اسپنر ساجد خان کو 12 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ جبکہ عابد علی کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر، ساجد خان کی 8وکٹیں، بنگلہ دیش فالو آن پر مجبور

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز پر ڈکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش کی ٹیم 87 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔

پہلی اننگ کی خسارے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگ میں 205 رنز بناسکی، پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے 4، شاہین آفریدی اور حسن علی نے 2،2 اور بابر اعظم نے ایک وکٹ حاصل کی، ایک بنگلہ دیشی بلے باز رن آؤٹ ہوا۔

اس سے پہلے پاکستان نے بنگلہ دیش کو چٹاگانگ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔

Related Posts