کولمبو: سری لنکا نے پاکستان کو 508 رنز کا مشکل ہدف دیا اور آج دوسرے ٹیسٹ میں سیریز برابر کرنے کی اُمید پر پاکستان کو 1-89تک محدود کردیا۔
میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 360-8 پر ڈکلیئر کر دی لیکن اُن کا قیمتی وقت ضائع ہوگیا، خراب روشنی کی وجہ سے کھیل بند ہونے سے پہلے آخری سیشن میں صرف چھ اوورز ہی کھیلے جا سکے تھے۔
اوپنر امام الحق 46 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور پاکستان مشکل ہدف سے 419 رنز پیچھے تھا۔
موجودہ میچ جیتنے کی ذمہ داری قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر عائد ہوگی، جو 26رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے پاس ٹیسٹ میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ کامیاب تعاقب کرنے کا ریکارڈ ہے جس نے اینٹیگا میں 2003 کے ٹیسٹ میں 418 رنز کے ہدف کو عبور کیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا دورہ بہت مثبت اور خوشگوار رہا، ڈیمئن ہوف