سڈنی: پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے دئیے گئے 153رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کردیا ہے۔ کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سیمی فائنل میچ میں کیویز کے دئیے گئے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی 8 اوورز میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 68رنز بنا لیے۔
نیوزی لینڈ کا پاکستان کو سیمی فائنل جیتنے کیلئے 153رنز کا ہدف
سڈنی میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے۔
کپتان کین ولیمسن نے 46 جبکہ ڈیرل مچل 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، گلین فلپس 6، جیمز نیشم 14 رنز بناسکے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ