پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan bat in first New Zealand T20I

آکلینڈ :ایڈن پارک میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،بابر اعظم کی انجری کے سبب پاکستان کی قیادت شاداب خان کررہے ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان کا ٹاس کے بعد کہنا تھا کہ پچ بہت اچھی ہے اور ہم ایک بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی ہے، بابر اعظم کی کمی شدت سے محسوس ہوگی لیکن ہم نے کیویز کو قابو کرنے کیلئے پوری تیاری کی ہے ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے اور ہمیں پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بہت اچھی ہے اور ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز سے آؤٹ، امام الحق بھی باہر

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، اسداللہ شفیق، حیدر علی،محمد حفیظ، خوشدل شاہ، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

Related Posts