اسلام آباد: پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی بیس بال ٹیم ستمبر 2022 میں چین میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔
سید فخر علی شاہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ہم نے فروری میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان کو لیٹر لکھا تھا کہ 15 مارچ 2022 سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان بیس بال ٹیم کا کیمپ لگایا جائے لیکن تاحال ہمیں سپورٹس بورڈ کی جانب سے کسی قسم کی منظور ی موصول نہیں ہوئی۔
سید فخر شاہ کے مطابق ہم نے پھر دوبارہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بور ڈ کو ریمائنڈر بھیجا ہے کہ سپورٹس بورڈ نے دوسرے کھیلوں کے ٹریننگ کیمپس شروع کردیئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایف بی نے ڈی جی پی ایس بی کو ایک یاد دہانی بھیجی ہے کہ سپورٹس بورڈ نے دیگر کھیلوں کے تربیتی کیمپ شروع کر دیے ہیں اس لیے پاکستان بیس بال ٹیم کا کیمپ جلد از جلد منعقد کیا جائے۔
سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیمپ کے قیام میں طویل تاخیر سے نہ صرف بیس بال کے کھیل بلکہ ایشین گیمز کے نتائج بھی متاثر ہوں گے۔
خیال رہے کہ بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے مطابق ان گیمز میں ایشیا کی ٹاپ 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںبعدازاںصرف پاکستان کی بیس بال ٹیم کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔