سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل پر سماعت، بار کونسل کی ملک گیر ہڑتال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عدالتِ عظمیٰ میں آج سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل پر سماعت ہوگی، اس موقعے پر پاکستان بار کونسل نے ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی ہائیکورٹس اور چھوٹی بڑی عدالتوں میں آج پاکستان بار کونسل کے نامور وکیل عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل 2023 کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے گزشتہ روز مقرر کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف فواد چوہدری کی درخواست دائر

سپریم کورٹ درخواستوں کی سماعت آج کرے گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی سپریم کورٹ بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا جس کیلئے عدالتی کارروائی آج صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگی۔ وائس چیئرمین بار کونسل حسن رضا کے مطابق سپریم کورٹ نے مرضی کے ججز بٹھائے۔

وائس چیئرمین بار کونسل نے کہا کہ کیس کی سماعت میں سینئز ججز کو شامل کیا جانا چاہئے۔ ہم 63 اے کے معاملے پر بھی فل کورٹ بینچ بنانے کا کہہ رہے تھے، تاہم فل کورٹ بینچ نہیں بنایا گیا۔ 63 اے کا فیصلہ غلط تھا۔ سب نے کہا کہ آئین کو دوبارہ تحریر کر لیا گیا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے وسیع اختیارات کے خلاف سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل پارلیمنٹ سے منظور ہوچکا ہے تاہم صدر نے اس پر دستخط کرنے کی بجائے نظرِ ثانی کیلئے واپس بھجوا دیا تھا۔

Related Posts