پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف
پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے فوجی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے سے ملاقات میں کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک جنرل سر پیٹرک نکولس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ برطانوی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف اور علاقائی امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہا پاک فوج برطانیہ کےساتھ اپنے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سری لنکن فوج کے کمانڈر جنرل شوندرا سلوا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا تھا ، جہاں دونوں فوجی سربراہان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فوجی سربراہان نے ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Related Posts