راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر نے ملاقات کی، اہم ملاقات میں پاک بوسنیا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور ایک دوسرے کی حمایت پر فخر ہے، بوسنیا کے صدر نے خطے میں امن اور استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسینا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ نے ملاقات کی۔جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بوسنیا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Chairman of Presidency of Bosnia & Herzegovina visited GHQ today. Matters of mutual interest, regional security & Pak-Bosnia & Herzegovina relations came under discussion. #COAS said that Pakistan attaches great importance to brotherly relations with Bosnia & Herzegovina (1/3) pic.twitter.com/pLncN4dxsH
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 5, 2020
دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاع، تکنیکی مہارت اور مشترکہ منصوبوں پر باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی، بوسنیا کے صدر نے خطے میں امن اور استحکام کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
…& is proud of strong bond of love & support between people of two countries. Both discussed enhanced bilateral cooperation in various fields including defence, technical expertise & joint ventures. The visiting dignitary also acknowledged Pakistan's continuous efforts (2/3) pic.twitter.com/7c1mhIRNEB
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 5, 2020