وزیراعظم کا پاکستان، آذربائیجان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت پر زور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا پاکستان، آذربائیجان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت پر زور
وزیراعظم کا پاکستان، آذربائیجان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ Jeyhun Bayramov سے گفتگو کرتے ہوئے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے حوالے سے حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کی طرف سے آزاد کردہ علاقوں کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے تعاون کی اپیل پر پاکستان کی طرف سے تمام ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔

دوسری جانب وزیر عظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کو ٹیکس مراعات کے پیکیج، ایف بی آر پورٹل اور بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے تعمیرات کے منصوبوں میں رجسٹریشن میں اضافے کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ملک بھر میں، خصوصا پنجاب میں، تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے ضمن میں ڈیٹا کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے تعمیرات کے شعبے میں بہتر منصوبہ بندی اور قبضہ مافیا کی سرکوبی میں نمایاں بہتری سامنے آئے گی۔

تمام صوبوں میں شجر کاری مہم کے حوالے سے اقدامات، گرین ایریاز کے تحفظ کے لئے مربوط حکمت عملی اور مانیٹرنگ کا میکنزم وضع کیا جائے،تعمیراتی منصوبوں میں گرین ایریاز کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔

چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے ضمن میں صوبوں کی سرویئر جنرل آف پاکستان کو ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے کارکردگی پر آگاہ کیا۔

صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان نے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اپنے متعلقہ صوبوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے ضمن میں ڈیٹا کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے تعمیرات کے شعبے میں بہتر منصوبہ بندی اور قبضہ مافیا کی سرکوبی میں نمایاں بہتری سامنے آئے گی۔

لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن عوام کی رہائشی ضروریات کے ادراک اور ان کو چھت کی فراہمی کے حوالے سے موثر منصوبہ بندی میں کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں گرین ایریاز کے تحفظ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ماضی میں تعمیراتی منصوبوں، خصوصا ہاوسنگ اسکیموں کے بے ترتیب پھیلاو کی وجہ سے گرین ایریاز میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی میں بتدریج اضافے کا سامنا کرنا پڑا۔

2019 سے صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کی موثر کوارڈینیشن اور سول سوسائٹی کی شمولیت کی بدولت گرین ایریاز میں اضافے کاجامع ایکشن پلان مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے اربن فاریسٹ لبرٹی مارکیٹ لاہور کی طرز پر صوبے کے مختلف شہروں میں اس سال اربن فاریسٹ منصوبوں کے قیام اور گرین کور میں اضافے کے ایکشن پلان پر عملدرآمدپر شرکاء کو آگاہ کیا۔

Related Posts