اسلام آباد: افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان ناظم الامور کو کابل میں پاکستان کے سفارت خانے اور ذیلی دفاتر کے سفارتی عملے کو درپیش حفاظتی اور سیکیورٹی خدشات پر شدید تحفظات کے اظہار کے لیے طلب کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ سفارتخانے کی طرف آنے والے سفارتی عملے کی گاڑیوں کو موٹر سائیکل سے ٹکر ماری گئی، افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے،گذشتہ 2 روز سے مسلسل پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں پاکستانی سفاتکاروں اور دیگر اہلکاروں کو ہراساں کئے جانے انکشاف