پاک فوج کااقوام متحدہ کے یوم تاسیس پر نیک تمناؤں کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان کی مسلح افواج نے اقوام متحدہ کے 76 ویں یوم تاسیس کے موقع پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے پیغام میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستا ن اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شاندار خدمات انجام دے رہی ہیں اور مستقبل میں بھی عالمی ادارے کے ساتھ ملکر امن کے قیام کیلئے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ہمارے جوانوں نے ہر آزمائش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں، ہماری قربانیاں عالمی امن کے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس، تنازعات ، بھوک ، غربت اور موسمیاتی ایمرجنسی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہماری دنیا کاملیت سے دور ہے اورہمیں ہمیں بڑے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارتی فورسز جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر تشدد میں ملوث ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے افغانستان میں خوراک کی فراہمی کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی

25 یاد رہے کہ اپریل 1945ء سے 26 جون 1945ء تک سان فرانسسکو، امریکا میں پچاس ملکوں کے نمائندوں کی ایک کانفرس منعقد ہوئی۔

اس کانفرس میں ایک بین الاقوامی ادارے کے قیام پر غور کیا گیا۔ چنانچہ اقوام متحدہ کا منشور یا چارٹر مرتب کیا گیا لیکن اقوام متحدہ 24 اکتوبر، 1945ء میں معرض وجود میں آئی۔اقوام متحدہ کا نام امریکا کے سابق صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے تجویز کیا تھا۔

Related Posts