پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد زاہد الدین ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد زاہد الدین ہلاک
پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد زاہد الدین ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے ایک دہشت گرد زاہد الدین کوہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دیواگر میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد زاہد الدین ہلاک ہو گیا۔ دہشت گرد کا تعلق اسی علاقہ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد زاہد تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارندہ تھا۔ دہشت گرد زاہد ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور بارودی سرنگیں نصب کرنے میں ملوث تھا۔جسے واصل جہنم کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

Related Posts