مودی حکومت خطے کا امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم، پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی حکومت خطے کا امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم، پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا
مودی حکومت خطے کا امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم، پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا

اسلام آباد:  بھارت کی نریندر مودی حکومت خطے کا امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہے جس کے پیشِ نظر پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور کسانوں کے معاملے کو پوشیدہ رکھنے کیلئے بھارتی حکومت ایل او سی پر مختلف کارروائیوں میں مصروف ہے۔ چین کے ہاتھوں لداخ اور دو کلم میں ہزیمت اٹھانے کے بعد نریندر مودی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، ظلم و ستم، لاک ڈاؤن اور بھارتی فوجی جارحیت سے توجہ ہٹانا ہے۔ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر پلوامہ ڈرامے کی طرز پر بھارتی حکومت ایکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

قبل ازیں 2016ء میں بھی بھارتی حکومت ناکام سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کرچکی ہے جس پر اسے ہزیمت اٹھانا پڑی اور گزشتہ برس 26 فروری کو بھارت نے پاکستان کے خلاف ناکام عسکری آپریشن کی کوشش کی۔ ہندوستان ایک بار پھر بارڈر ایکشن یا سرجیکل اسٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے جس پر مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بربریت جاری، 3بچیوں کا باپ شہید

Related Posts