نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ، پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ، پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ کیلئے پاکستان نے اپنی فائنل پلیئنگ الیون ٹیم کا اعلان کردیا ہے جبکہ قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض شاہین آفریدی انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی اور اسامہ میر اپنا پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلیں گے۔ اعظم خان کو بطور وکٹ کیپر فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اوپننگ محمد رضوان اور صائم ایوب کریں گے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODU1NzUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTU3NSAtINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINin2YjYsSDZhtuM2YjYstuMINmE24zZhtqIINqp25Ig2YXYp9io24zZhiDZuduMIDIwINiz24zYsduM2LLYjCDZudix2KfZgduMINqp24wg2LHZiNmG2YXYp9im24wg2qnYsdiv24wg2q/YptuMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NTU3NiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyNC8wMS9Ucm9mZmVlLVJ1bnVtYWktMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINin2YjYsSDZhtuM2YjYstuMINmE24zZhtqIINqp25Ig2YXYp9io24zZhiDZuduMIDIwINiz24zYsduM2LLYjCDZudix2KfZgduMINqp24wg2LHZiNmG2YXYp9im24wg2qnYsdiv24wg2q/YptuMIiwic3VtbWFyeSI6Itm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINin2YjYsSDZhtuM2YjYstuMINmE24zZhtqIINqp25Ig2YXYp9io24zZhiDaqdmEINiz25Ig2LTYsdmI2Lkg24HZiNmG25Ig2YjYp9mE24wgNSDZhduM2obYsiDZvtixINmF2KjZhtuMINm524wgMjAg2LPbjNix24zYsiDaqduMINm52LHYp9mB24wg2qnbjCDYsdmI2YbZhdin2KbbjCDaqdix2K/bjCDar9im24wg24HbktuUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئیں گے جبکہ فخر زمان چوتھے، افتخار احمد پانچویں جبکہ اعظم خان چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ آل راؤنڈر عامر جمال ساتویں جبکہ اسامہ میر آٹھویں نمبر پر آئیں گے۔

حارث رؤف اور عباس آفریدی بھی فائنل الیون میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 میچز کی ٹی 20 سیریز آج سے شروع ہورہی ہے جس کا پہلا میچ آج 11 بج کر10 منٹ پر شروع ہوگا۔

قبل ازیں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹی 20 میں پاکستان کی پرفارمنس اچھی رہی ہے۔ بڑے ایونٹ میں بھی ہماری کارکردگی اچھی رہی، تاہم بدقسمتی سے وہ نتائج نہیں مل سکے جو سامنے آنے چاہئیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اورفائنل آسان میچز نہیں ہوتے۔ہم سے  چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوئیں اور اب کوشش ہوگی کہ ایسی غلطیاں نہ ہوں۔ ٹیم میں کچھ کھلاڑی کم بیک کرچکے اور کچھ نئے کھلاڑی بھی شامل ہوچکے ہیں۔ 

Related Posts