انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کردیا ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آئے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت پاکستان نہ آیا تو پاکستان بھارت کے ساتھ کبھی کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔
فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوتے تب تک بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ بھارت بھیج کر ہم نے اچھا تاثر دیا، لیکن بھارت ہمیشہ کھیل میں سیاست کو شامل کرتا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر پیچھے نہیں ہٹے گا، بھارت اگر پاکستان نہیں آئے گا تو خطرناک حد تک جائیں گے، پاکستان کی سکیورٹی اچھی ہے اور بھارت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ نہ آئیں۔