آج جنوبی افریقہ سے ٹاکرا، شاہینوں کے دستے میں کون شامل، کون باہر؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan announce playing XI for South Africa encounter

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے سیمی فائنل میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

زخمی حارث رؤف کی جگہ تیز گیند باز محمد حسنین کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔

سیریز کے ورچوئل سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 12 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ سے ہوگا کیونکہ کیویز نے پہلے ہی دو دو جیت کر گرینڈ فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن اور ڈیرل مچل کی نصف سنچریوں کے بعد گلین فلپس کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ میچ کی فاتح ٹیم 14 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی۔

کراچی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران سڑکیں بند ہوں گی یا نہیں؟ کراچی پولیس کا بیان آگیا

نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتہ کے میچ کے دوران انجری کے بعد حارث رؤف کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو تصدیق کی کہ دریں اثنا بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عاکف جاوید کو سہ ملکی ون ڈے سیریز میں حارث رؤف کے متبادل کے طور پر طلب کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان نے کہاکہ متبادل صرف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے ہے کیونکہ حارث رؤف کے مکمل فٹ ہونے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہونے کی امید ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ تبدیلیوں پر غور کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی جس میں محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور محمد علی کے ناموں پر غور کیا گیا۔

Related Posts