ٹی 20ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، پاکستان کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جارہا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوگا جبکہ ماضی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کا پلڑا کیویز پر بھاری رہا ہے۔

قبل ازیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا 6 بار مقابلہ ہوا جس میں سے 4 میچز پاکستان جبکہ 2 نیوزی لینڈ کے نام رہے۔کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں، تاہم یہ ماضی کی بات ہے۔ آج یہ کہنا مشکل ہوگا کہ فیورٹ ٹیم کون سی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آفریدی کا رضوان کو بیٹنگ اسٹائل بدلنے کا مشورہ

کین ولیمسن نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل سے قبل منگل کے روز پاکستانی ٹیم نے پریکٹس نہیں کی۔ تمام تر ٹیم نے آرام کیا تاہم کپتان بابر اعظم نے پریکٹس کی۔

پریکٹس کے موقعے پر مینٹور میتھیو ہیڈن بھی قومی ٹیم کے کپتان کے ہمراہ تھے۔ آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیمی فائنل کا اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ سے قبل تمام تر تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ اتوار کے روز ہوا جس میں بنگلہ دیشی ٹائیگرز نے شاہینوں کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے آسانی سے پورا کر لیا۔

Related Posts