پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان او ر سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مابین پاک سعودی عرب تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور عید الفطر کے پر مسرت موقعے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانات نے عالمی مسائل میں اضافہ کیا۔ پاکستان

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے خادمِ حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے عوام کیلئے نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ ساتھ عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔

وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت اور حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال اور فراخدلانہ مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا  اور دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی گفتگو کی۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کے ساتھ دورۂ سعودی عرب کے دوران کی گئی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ تاریخی و برادرانہ تعلقات اور تمام شعبہ جات میں اسٹرٹیجک تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیتے ہوئے پاکستانی عوام کو بھی عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر دونوں ممالک کی قیادت نے اتفاق کیا۔ 

Related Posts