پاکستان اور اٹلی نے ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اٹلی کے ساتھ ٹیکنالوجی منتقلی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کا روڈ میپ طے کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے مابین ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی، تجارت و ثقافت اور تعلیم و زراعت کے شعبوں میں ٹیکنالوجی منتقلی پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کا بوئنگ 777 عدم ادائیگی پر ملائیشیا میں روک لیا گیا

دونوں ممالک کے مابین معاہدے پر دستخط پاکستان کی جانب سے وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان اور اٹلی کی نائب وزیرِ خارجہ ماریہ تریپودی نے کیے۔ دونوں ممالک نے اطالوی وزارتِ خارجہ میں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان اور اٹلی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ فریقین نے آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کے دفتر کے قیام کے اقدام کی تعریف کی اور باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور اٹلی نے واٹر مینجمنٹ اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عوامل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ فریم ورک کے قیام پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیلئے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا خیر مقدم کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان اور اٹلی کے مابین مائیگریشن لیبر موبلٹی کیلئے فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر بھی تبادلۂ خیال اور مذاکرات کا اعادہ کیا۔ تقریب میں دنوں ممالک کی تاجر برادری بھی شریک ہوئی۔ 

 

Related Posts