عالمی چیمپین شپ آف لیجنڈز کا فائنل، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور بھارت
(فوٹو: اے آر وائی)

بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے والے کرکٹرز کی عالمی چیمپین شپ آف لیجنڈز کا فائنل میچ آج پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ چیمپین شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی چیمپینز آسٹریلیا کی ٹیم کو 86رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔ نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تھی۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو پاور پلے کے دوران کینگروز کی تین وکٹس گرنے کے بعد آسٹریلین ٹیم سنبھلنے نہیں پائی۔

پہلے بیٹنگ کے دوران بھارت کے عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان کے علاوہ یوراج سنگھ اور روبن اتھپا نے نصف سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آسٹریلیا کے پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

آسٹریلین ٹیم نے بھارت کے 255رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ انڈیا چیمپینز نے 86رنز کے طویل فرق سے میچ جیت کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ آج پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوگا۔

قبل ازیں پاکستان چیمپینز نے سیمی فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپینز کو شکست دی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے مقابلے کیلئے ورلڈ چیمپین شپ آف لیگز کے اہم میچ میں شائقین کی زیادہ تعداد میں آمد کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts