پاکستان کے 417شہری بھارت میں قید، دونوں ممالک کا قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان کے 417 شہری بھارت میں قید ہیں، دونوں ممالک قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 74 ماہی گیروں سمیت 417 شہری بھارت میں جبکہ بھارت کے 308 قیدی پاکستان میں قید ہیں۔ دفترِ خارجہ نے قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے متعلق بیان جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فرانس میں نوجوان کے قتل کیخلاف ہنگامے، 917 سے زائد افراد گرفتار

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 308 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی ہے۔ پاکستان میں قید 308 بھارتی قیدیوں میں سے 266 ماہی گیر جبکہ 42 دیگر بھارتی شہری ہیں۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں بھارتی حکومت نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے جس کے مطابق بھارت کی جیلوں میں قید 417پاکستانیوں میں سے 343عام شہری ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008ء کے قونصلر رسائی سے متعلق معاہدے کے تحت کیا جاتا ہے۔ دونوں ممالک سال میں 2 بار قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

ہر سال قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔ دونوں ممالک میں ہر سال ماہی گیروں کی ایک بڑی تعداد غلطی سے سمندری حدود عبور کرجانے کے باعث دیارِ غیر میں قید کرلی جاتی ہے۔

 

Related Posts