عید الفطر کے موقعے پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاک بھارت سرحدی فورسز نے عید الفطر کے موقعے پر جذبۂ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی کا تبادلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے مابین نیک خواہشات کا اظہار اور مقامی کمانڈرز کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کیساتھ عید منائی

قصور میں گنڈا سنگھ والا بارڈر، ہیڈ سلیمانکی سمیت دیگر سرحدی علاقوں میں پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائی اور جذبۂ خیر سگالی کا تبادلہ کرتی نظر آئیں۔

گزشتہ کئی برسوں سے دونوں ممالک کے مابین کشیدہ تعلقات کے باوجود سالہا سال سے پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے مابین مذہبی و قومی تہواروں کے موقعے پر مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ معمول کی بات ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھی بیساکھی اور دیوالی کے موقعے پر مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ بھارتی سرحدی فورسز نے بھی پاکستان کی سکیورٹی فورسز کیلئے عید کے موقعے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کیساتھ عید منائی، اس جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں۔

آئی ایس پی آر کے 2 روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف  نے باجوڑ میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی، کور کمانڈر پشاور نے باجوڑ دورہ کے موقع پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Related Posts