پاکستان اور انڈیا دوست بن جائیں،ملالہ یوسفزئی کا خواب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور انڈیا دوست بن جائیں،ملالہ یوسفزئی کا خواب
پاکستان اور انڈیا دوست بن جائیں،ملالہ یوسفزئی کا خواب

جے پور: پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی شہری پرامن فضا میں رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان اور انڈیا اچھے دوست بن جائیں اور ہم ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرسکیں۔

انڈیا کے معروف نشریاتی ادارے کے مطابق جے پور لٹریچر فیسٹیول میں اپنی کتاب پر گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہر ملک میں اقلیتوں کو تحفظ کی ضرورت ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کا مسئلہ مذہب سے ہرگز نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق طاقت کے بے جا استعمال سے ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

بھارت کے نشریاتی ادارے کے مطابق جے پور فیسٹیول میں آن لائن لنک کے ذریعے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں اور آپ انڈین ہیں اور ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے تو پھر ہمارے درمیان نفرتیں کیوں پیدا کی گئی ہیں؟

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے اصل دشمن غربت، امتیازی سلوک اور عدم مساوات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کے خلاف مل کر لڑنا چاہیے۔

پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ بھارت میں پرامن مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ کی بندش اور سماجی کارکنان کی حراست تشویشناک ہے۔ انہوں ںے اس توقع کا اظہار کیا کہ انڈین حکومت عوامی مطالبات کو سنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کی زندگی پرمبنی بالی ووڈ فلم ’’گل مکئی‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا

آکسفرڈ یونیورسٹی لندن سے گریجویشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ بے شک آپ کو ان کی سیاسی رائے پسند نہ ہو لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ انہیں جیل میں ڈال دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رائے دینا ہر شخص بشمول خواتین کا جمہوری حق ہے۔

جے پور لٹریچر فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ بھارت میں کسانوں کے حق میں بولنے والی تمام خواتین اور لڑکیوں کا کام متاثر کن ہے۔

Related Posts