پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز جاری ہے۔ سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے جبکہ آخری 3 میچز کیلئے دونوں کرکٹ ٹیمز آج لاہور پہنچیں گی۔
پی سی بی کے جاری کردہ میچز شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے ابتدائی 4 میچز انگلینڈ کے خلاف کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جبکہ باقی 3 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
بابر اور رضوان ٹی 20میں 2 ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی قرار
قومی ٹیم اورانگلینڈ کے کھلاڑی کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گے تاہم آج لاہور میں پریکٹس نہیں کی جائے گی۔ کل شام قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی سیشن ہوگا۔ ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ 28 ستمبر کو ہوگا۔
ٹی 20 سیریز کا چھٹا اور ساتواں میچ بالترتیب 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ تاحال پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے 4 میچز میں سے 2 پاکستان نے جیتے جبکہ 2 انگلینڈ کے نام رہے۔
سات میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں کا اسکور 2،2 سے برابر ہے۔ پہلا اور تیسرا میچ انگلینڈ کرکٹ ٹیم جیتی جبکہ دوسرا اور چوتھا میچ قومی کرکٹ ٹیم کے نام رہا۔ دوسرے میچ میں بابر اعظم جبکہ چوتھے میچ میں حارث رؤوف کی پرفارمنس شاندار رہی۔