لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے دونوں ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی جبکہ سیریز کا اگلا میچ کل کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹی 20 سیریز کے ابتدائی 4 میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے 2،2 میچز جیت کر سیریز کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستانی بولرز کی پرفارمنس شاندار قرار دی جارہی ہے۔
تائیکوانڈو چیمپئن شپ،پاکستان نے 6 گولڈ میڈل جیت لیے
قذافی اسٹیڈیم میں بدھ کے روز ہونے والے پانچویں میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی جو آج رات 7 بجے شروع ہوجائے گا۔ ٹریننگ کا مقصد بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی خامیوں کو دور کرنا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اور آخری مرحلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچز ہوں گے۔ سیریز کا چھٹا میچ 30 ستمبر کو جمعے کے روز جبکہ آخری 2 اکتوبر کو اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں 2، 2 میچز جیت کر سیریز برابر کرچکی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی پرفارمنس سے تاریخ رقم کردی۔ سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے 4 وکٹس کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔