پاکستان اور چین داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل کے پرعزم ہے، دفترخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور چین داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل کے پرعزم ہے، دفترخارجہ
پاکستان اور چین داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل کے پرعزم ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین داسو ہائیڈرو  پاور  پراجیکٹ اور دوسرے منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی تعمیراتی کمپنی نے اپنے پچھلے نوٹس جس میں تمام پاکستانی ورکرز کو نکالنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا اس کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اور چین کے حکام قریبی رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ داسو پراجیکٹ پر تعمیر ات جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گی، پاکستان اور چین داسو ہائیڈرو پاور  پراجیکٹ اور  دوسرے منصوبے مکمل کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چینی انجینئرز کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی کی جانب سے فارغ کیے جانے والے تمام پاکستانی ملازمین کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ داسو پراجیکٹ پرکام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 جولائی کو اپر کوہستان کے مقام پر داسو کے قریب چینی کمپنی کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں چینی شہریوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

واقعہ کے بعد داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی چائنا گیزوبا نے حکومتِ پاکستان کو خط لکھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 14 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کے باعث کام نہیں کر سکتے اور تمام پاکستانی ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے داسو واقعے پر چینی ہم منصب کو فون کر کے چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس واقعے پیچھے کون کون سے عناصر کارفرما ہیں سب کو بے نقاب کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو مکمل یقین دہانی کرائی تھی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔

Related Posts