کراچی: پاکستان نے غربت میں اپنے پڑوسی ممالک بنگلہ دیش اور بھارت کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔
پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کا شمار دنیا کے غریب ممالک میں ہوتا ہے، تاہم پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جس نے غربت میں بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے کیونکہ پاکستان خوراک کی قلت اور غذائی ضروریات کی شدید کمی سے دوچار ہے۔
عالمی بینک کی پورٹ کے مطابق سال 2011 میں بین الاقوامی غربت کی لکیر یومیہ 0.99 ڈالر تھی جبکہ خوراک میں غربت کی لکیر مشاہدہ کرتی ہے کہ ہر ایک بالغ شخص کویومیہ 2 ہزار 350 کیلوریز ملنی چاہیے، ان ممالک کے قابل استطاعت اشاریے سے معلوم ہوتا ہے کہ خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کیلیے فی کس گھریلو آمدنی 52 فیصد ہے۔
کیا گھریلو صارفین کو صرف 3 اوقات میں گیس ملے گی؟جانئے
پاکستان میں غربت کی سطح میں اتنا زیادہ اضافہ ہوا ہے کہ صحت بخش غذائی خوراک کی قیمتیں بھی 4گنا بڑھ گئی ہیں۔