پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 313رنز پر آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 313رنز پر آؤٹ

پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اپنی پہلی اننگز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 313رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو 3 پانچ روزہ میچز کی ٹیسٹ سیریز میں کینگروز کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے کا خدشہ ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے 2 ٹیسٹ جیت کر سیریز کی جیت پہلے ہی اپنے نام کر لی ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ5MzAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDkzMCAtINii2K7YsduMINm524zYs9m5INiz25Ig2YLYqNmEINqI24zZiNqIINmI2KfYsdmG2LEg2qnbjCDZgtuM2YXYqtuMINqG24zYsiDaqdmIINqG2LHYpyDZhNuM2Kcg2q/bjNinIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDkzMSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyNC8wMS9XYXJuZXItMS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KLYrtix24wg2bnbjNiz2bkg2LPbkiDZgtio2YQg2ojbjNmI2ogg2YjYp9ix2YbYsSDaqduMINmC24zZhdiq24wg2obbjNiyINqp2Ygg2obYsdinINmE24zYpyDar9uM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LPaiNmG24wg2bnbjNiz2bkg2YXbjNqGINmF24zauiDYp9m+2YbbkiDZuduM2LPZuSDaqduM2LHbjNim2LEg2qnYpyDYp9iu2KrYqtin2YUg2qnYsdmG25Ig2YjYp9mE25Ig2KLYs9m52LHbjNmE2YjbjCDYp9mI2b7ZhtixINqI24zZiNqIINmI2KfYsdmG2LEg2qnYpyDYotiu2LHbjCDZuduM2LPZuSDZhduM2oYg2LPbkiDZgtio2YQg2YLbjNmF2KrbjCDahtuM2LIg2obZiNix24wg24HZiNmG25Ig2qnYpyDYp9mG2qnYtNin2YEg24HZiNinINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

تیسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز پر پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق نے مچل اسٹارک کی گیند پر اسمتھ کو کیچ دے دیا۔

صائم ایوب بھی کوئی رن اسکور نہ کرسکے جو ہیزل ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شان مسعود نے 35 جبکہ بابر اعظم نے 26رنز بنائے، سعود شکیل 5سے زیادہ رنز نہ بنا سکے اور پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی 5وکٹس گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے ٹیم کی اننگز کو سہارا دیا اور اسکور کا گراف آگے بڑھایا، تاہم 190 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کیپر رضوان 88رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

سلمان علی آغا نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری مکمل کی جبکہ ساجد خان اس دوران 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے۔ سلمان علی آغا بھی 53رنز بنانے کے بعد مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

حسن علی کوئی رن نہ بناسکے تاہم عامر جمال نے 97گیندوں پر 82رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کے اسکور کو 313 تک پہنچا دیا۔ عامر جمال کا کیچ نیتھن لیون کی گیند پر مچل اسٹارک نے پکڑا جبکہ میر حمزہ 7رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

واضح رہے کہ اوپنر بیٹر امام الحق کو گزشتہ 2 میچز میں کارکردگی نہ دکھا سکنے کے باعث ڈراپ کیا گیا جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی آج کی ٹیم میں شامل نہیں۔ صائم ایوب اور ساجد خان کو ان کی جگہ کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ 

Related Posts