پاکستان کی فضائی حدود اور تمام ہوائی اڈے مکمل طور پر بند، پروازیں منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reopens airspace to all domestic and international airlines
ONLINE

پاکستان نے قومی سلامتی کے پیشِ نظر اپنی فضائی حدود 48 گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دی ہیں جس کے باعث ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

متاثر ہونے والے بڑے شہروں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ شامل ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام فلائٹ آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں اور آنے والی تمام پروازوں کو کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

سعودی ایئرلائن کی پرواز جو اسلام آباد لینڈنگ کے لیے شیڈول تھی، اسے بھی کراچی کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ایئرپورٹ پر نہ آئیں اور فوری طور پر اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن اس وقت بحال کیا جائے گا جب حالات مکمل طور پر مستحکم ہو جائیں گے۔

حکام کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کی وجوہات باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کی گئیں مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سطح پر سیکورٹی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اگلے 12 گھنٹوں کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مسافر اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹرز سے رابطے میں رہیں۔

حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔

Related Posts