پی آئی اے، ہاشو گروپ اور ڈی او ٹی ڈبلیو نے ملک میں سیاحت کے فروغ کا بیڑا اٹھالیا، معاہدے پر دستخط

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Memorandum of Understanding signed between Pakistan Airlines and Hashu Group and DOTW

اسلام آباد :ملک میں سیاح کے فروغ کیلئے پاکستان ایئرلائن اور ہاشو گروپ اور ڈی او ٹی ڈبلیو کے درمیان مفاہمت کی یادادشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک موجود تھے ۔

سی ای او ہاشو گروپ کے حسیب گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ سیاحت کو فروغ دیا جائے، سی ای او پی آئی اے نے ہمیں درخواست کی کہ ہم اپنے ہوٹلز کے ذریعے سے سیاحت کے فروغ میں حصہ ڈالیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم سیاحت کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، ایم او یو کے تحت ہم سیاحوں کو خصوصی ڈسکاؤنٹ دیں گے، سیاح جہاں بھی ہاشو گروپس کے ہوٹلز میں قیام کریں گے انہیں خصوصی الاؤنس ملے گا، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاکستان کے بہترین امیج کے لئے کام کرنا ہمارہ قومی اور اخلاقی فرض ہے۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاحت کے فروغ سے صرف ملک میں پیسہ لانا ہے بلکہ ملک کا امیج بھی بہتر کرنا ہے، سیاحت کے لئے مجھے وزیر اعظم کے بعد وزیر ہوابازی کی مکمل سپورٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ گوادر، گلگت میں بھی ہماری سہولیات بہتر ہیں، گوادر اور گلگت میں فیول سہولیات بھی بہتر کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے پر ایک بڑی قومی ذمہ داری ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے ہمیں جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہاکہ معاہدے کی یہ تقریب بہت اہم ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے ایسا معاہدہ پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔

غلام سرور خان نے کہاکہ دیر آید درست آید، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، دریا ، پہاڑ، چٹانیں ، خوبصورت موسم ہمارے پاس ہیں۔

مزید پڑھیں:احتیاط نہ کی تو دو ہفتوں میں کورونا کیسز پھر عروج کو پہنچ سکتے ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر ہوابازی نے کہاکہ اللہ نے ہمیں چار موسم دیے دنیا میں ایسا کہیں نہیں، کو ذائقہ میرے ملک کی گندم میں ہے وہ دنیا میں کہیں اور نہیں، اللہ نے ہمیں سب کچھ عطا کیا ہے۔

غلام سرور خان نے کہاکہ بس ہماری نیتیں ٹھیک ہونی چاہئیں، اس حکومت کی نیت ٹھیک ہے، اچھی خبر کابینہ نے پی آئی اے کی ری سٹرکچنک کی منظوری دی۔

Related Posts