ازبکستان کے شہر تاشقند میں افغانستان، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان افغان ٹرانس ریلوے پروجیکٹ کا مشترکہ دفتر کھولا جائے گا۔
افغانستان ریلوے اتھارٹی کے پریس آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دفتر ازبکستان کے تاشقند میں اتھارٹی کے جنرل ڈائریکٹر ملا بخت الرحمن شرافت اور پاکستان اور ازبکستان ریلوے کے حکام کے درمیان سہ فریقی مشترکہ اجلاس کے بعد قائم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستانی نوجوان حج کیلئے سائیکل پر سفر کرکے مدینہ پہنچ گیا
خبر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دفتر کے قیام کا مقصد افغان ٹرانس ریلوے کے منصوبے کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانا ہے۔ اس مقصد کے لیے کابل میں ایک اور دفتر بھی فعال کیا جائے گا۔
نیوز لیٹر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تینوں ممالک کے ریلوے حکام کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق اس منصوبے پر اگلی میٹنگ آئندہ ماہ اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہوگی۔
واضح رہے کہ ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ پاکستان کو افغانستان کے راستے ازبکستان سے ملاتا ہے۔