اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی موقف پرسختی سے کاربند ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسرائیل کے حوالے سے اپنی پالیسیوں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آئے گی، فلسطین پر پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح اور بابائے قوم قائداعظم کے فرامین پر مبنی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا، پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی موقف پر سختی سے کاربند ہے جبکہ وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا۔
آرٹیکل 63اے پر عدالتی فیصلہ وزیر اعلیٰ کیلئے قابلِ اطلاق نہیں۔حمزہ شہباز