اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانات نے عالمی مسائل میں اضافہ کیا۔ پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانات نے عالمی مسائل میں اضافہ کیا۔ پاکستان
اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانات نے عالمی مسائل میں اضافہ کیا۔ پاکستان

نیو یارک: پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا، نفرت انگیز بیانات اور ہتھیاروں کی دوڑ نے عالمی مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ ایسے رجحانات کی حوصلہ شکنی سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گروپ 77 کی انفارمیشن کمیٹی سے متعلق اپنےبیان میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکر م نے کہا کہ کورونا کی عالمی وباء، موسم کی تبدیلی اور دیگر مسائل سے عالمی برادری کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہوا۔ بیشتر ممالک توانائی، خوراک اور سپلائی چین میں بندش جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان کو امداد کی فراہمی عالمی قوانین کے خلاف نہیں۔منیر اکرم

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندو ب نے کہا کہ ڈیجیٹل بنیادوں پر ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں خلیج بڑھ رہی ہے۔ اس صورتحال میں عالمی شعبۂ مواصلات نے مقابلتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عالمی معاونت کو فروغ دینے کیلئے اطلاعات و معلومات کمیٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان کو امداد کی فراہمی عالمی قوانین کے خلاف نہیں جبکہ سیکورٹی کونسل نے امداد کی قرار داد منظور کی ہے۔انہوں نے یہ بات قرارداد کی منظوری کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے دسمبر کے دوران کہی۔ 

میڈیا بریفنگ کے دوران مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سیکورٹی کونسل میں قرارداد امریکا نے پیش کی جبکہ پاکستان، چین اور روس نے  قرارداد کے حوالے سے رکن ممالک سے رابطے کیے۔ قرارداد منظوری سے افغانستان کو فوری امدادی رقم فراہم کی جاسکے گی۔

Related Posts