کورونا کی امریکی ویکسین موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی امریکی ویکسین موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے امریکی ساختہ ویکسین موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں کوویکس پلیٹ فارم کے تحت پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کو ویکس کی طرف سے عطیہ کی گئی موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

دنیا بھر میں ویکسین کی 8 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کے وعدے کے تحت امریکا نے ویکسین عطیہ کی جس کا مقصد عالمی سطح پر مؤثر ویکسین تک رسائی یقینی بنانا ہے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر نے کہا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفارتی مشن کو محفوظ و مؤثر ویکسین تقسیم کرنے پر خوشی ہے۔ 

موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں آج اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزارتِ قومی صحت کی جانب سے موڈرنا کے استعمال کی رہنما ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

وزارتِ قومی صحت کا کہنا ہے کہ موڈرنا ویکسین کی خوراکیں سمندر پار پاکستانیوں کو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائیں گی جبکہ دائمی امراض کا شکار افراد بھی موڈرنا ویکسین لگوا سکیں گے۔

موڈرنا ویکسین امریکا کے علاوہ یورپی و خلیجی ریاستوں، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں منظور شدہ ہے۔ کوویکس نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 2 کھیپیں فراہم کی تھیں۔

قبل ازیں پاکستان کو فراہم کی گئی 2 کھیپوں میں سے برطانوی ویکسین آسٹرا زینیکا اور فائزر شامل تھیں۔ پاکستان فائزر کی 1 لاکھ 600 جبکہ آسٹرا زینیکا کی 12 لاکھ 38 ہزار خوراکیں وصول کرچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 1 کروڑ 80 لاکھ خوراکیں خریدکرحاصل کیں۔ 2 روز قبل پی آئی اے کا طیارہ چین سے سائینو ویک ویکسین لے کر پاکستان پہنچا تھا۔

جون کے آخر میں چین سے سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں موصول ہوئی تھیں۔ پاکستان چین سے 2 کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خرید چکا ہے۔ آئندہ ماہ کوویکس سے مزید ویکسین دستیاب ہوگی۔ 

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مفت دی جارہی ہیں جس کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

کوویکس نے آج سے 6 روز قبل بڑا اعلان کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مفت دینے کا وعدہ کرلیا۔

  مزید پڑھیں:  پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مفت ملیں گی

Related Posts