پاکستانی کی مشہور اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر عروبہ طارق نامی خاتون کے الزامات کی زد میں آگئیں۔
حال ہی میں علی حیدر نامی میزبان نے ایک ویڈیو بیان میں عائزہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اکثراوقات سوشل میڈیا پر نظر آتی زندگی کو حقیقت سمجھتے ہیں جبکہ زیادہ تر حقیقت اِس کے برعکس ہوتی ہے۔
علی حیدر کے مطابق جو لوگ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کو شاندار اور حیرت انگیز زندگی کے طور پر دکھا رہے ہوتے ہیں وہ زیادہ تر جھوٹ بولتے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل عروبہ طارق نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ وہ مشہور اداکارہ عائزہ خان کے بھائی احد خان کی سابقہ منگیتر ہیں۔ عروبہ طارق نے عائزہ خان اور ان کے خاندان پر سنگین الزامات بھی عائد کیے۔
عروبہ طارق نے کہا کہ مجھ سے جھوٹ بولا کہ پورا خاندان اور میرا منگیتر احد خان بہت پڑھا لکھا اور بزنس گریجویٹ ہے۔ اس کے پاس تو بی اے کی ڈگری بھی نہیں ہے، بہن کے ٹکڑوں پر پل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عائزہ خان ان کی پوری شادی کو کنٹرول کرنا چاہتی تھیں۔ وہ ہر بات میں یہ کہتی ہیں کہ ‘میں یہ چاہ رہی تھی’ یا ‘میرے مائنڈ میں یہ ہے کہ’ اس طرح وہ ہر بات میں اپنی مرضی کرتی ہیں۔
عروبہ نے کہا کہ عائزہ کا اپنے خاندان پر بہت گہرا دباؤ ہے جس کی وجہ سے کوئی اپنی مرضی سے سانس بھی نہیں لے سکتا۔ البتہ ان کے شوہر دانش تیمور ایک اچھے انسان ہیں اور ان کا ان تمام باتوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔
عائزہ خان کے بھائی کی سابقہ منگیتر ہونے کا دعویٰ کرنے والی عروبہ نے کہا کہ عائزہ اپنے شوہر کے خاندان سے بھی نفرت کرتی ہیں اور ایک اچھی ماں بھی نہیں۔ اس کے علاوہ وہ نوکروں سے اتنا برا رویہ اختیار کرتی ہیں کہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ 3 ماہ میں نوکری چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے ان خبروں پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا گیا، جبکہ عروبہ طارق نامی ان خاتون کا اکاؤنٹ بھی تاحال نہیں مل سکا ہے۔