پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں عیدالفطر کے موقع پر 6 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔
جمعہ کو جاری کردہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 21 اپریل سے شروع ہوں گی اور 26 اپریل تک جاری رہیں گی۔
اس سے قبل وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے عید کے تہوار کے موقع پر پانچ چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔وفاقی حکومت کے مطابق 21 اپریل سے 25 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔
ادھر عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔
مزید پڑھیں:مسجد نبوی میں قائم دنیا کا سب سے بڑا کولنگ اسٹیشن کیسے کام کرتا ہے؟
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے دفتر میں ہوگا اور اس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔