تین ملکی کرکٹ سیریز اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور فائنل کا شاندار مقابلہ 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے بدھ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف ریکارڈ ساز ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، جس میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریاں نمایاں رہیں۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق فائنل کے روز کراچی میں موسم خوشگوار رہے گا۔درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ اصل احساس 29 ڈگری ہوگا۔
ہوا مغرب کی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، جبکہ جھکڑ 33 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔بارش یا طوفان کا کوئی امکان نہیں، اور بادل بھی محض 5% حد تک چھائے رہیں گے۔
موسم پورادن خشک اور دھوپ دار رہے گا اور کسی قسم کی موسمی رکاوٹ کا امکان نہیں۔مداح ایک پرجوش اور سنسنی خیز فائنل سے لطف اندوز ہو سکیں گے کیونکہ موسم کرکٹ کے لیے مکمل طور پر سازگار ہے۔