ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے ا?سٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں دلیرانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔
89 پر 6 وکٹیں گر جانے کے بعد یاسر شاہ نے بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور ساتویں وکٹ میں 105 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی مشکلات کو کم کیا۔
بابر اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد بھی یاسر شاہ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور محمد عباس کے ساتھ 87 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 281 تک پہنچا دیا۔
یاسر شاہ نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی اور 113 رنز بناکر ائوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 13 چوکے شامل تھے۔ پاکستانی مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 3 رنز کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام ہوگئے۔
مزید پڑھیں :آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم 302 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہو کر فالو آن پر مجبور