گزشتہ مالی سال کے دوران پاک امریکہ دوطرفہ تجارت میں 38.3 فیصد اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ مالی سال کے دوران پاک امریکہ دوطرفہ تجارت میں 38.3 فیصد اضافہ ریکارڈ
گزشتہ مالی سال کے دوران پاک امریکہ دوطرفہ تجارت میں 38.3 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 38 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور یہ تجارت 10.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی،آنے والے سالوں میں امریکا کو ملکی برآمدات میں اضافہ جاری رہے گا۔

یہ بات پارلیمانی سیکرٹری تجارت سید جاوید علی شاہ نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بتائی۔

سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ بھی برآمدات بڑھانے کے لیے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے دائرہ کار میں مصروف عمل ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے چار مہینوں کے دوران امریکا پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں سرفہرست رہا۔، اس کے بعد برطانیہ اور چین ہیں۔

مزید پڑھیں:روس نے پاکستان کو سستا تیل فروخت کرنے سے انکار کردیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر (2022-23) کے دوران امریکہ کو کل برآمدات 2132.689 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا اکتوبر (2021-22) کے دوران 2096.444 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 1.72 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔

Related Posts