پاک روس صدور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم خطے کی سیاست پر کتنا اثرانداز ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک روس صدور
(فوٹو: ریڈیو پاکستان)

اشک آباد:  پاک روس صدور کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ صدرِ پاکستان آصف زرداری کی روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ترکمانستان میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ترکمانستان کے دورے کے دوران بین الاقوامی فورم کے موقع پر ہوئی۔ایوانِ صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں صدور نے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔دورۂ ترکمانستان کے موقعے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بین الاقوامی فورم میں شرکت بھی کی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے دورہ ترکمانستان میں اشک آباد میں منعقد بین الاقوامی فورم ’وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق: امن و ترقی کی بنیاد‘ سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاک-ترکمانستان تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہیں۔

خطاب کے دوران صدرِ مملکت نے کہا کہ پاک ترکمانستان برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے، ایک بہتر اور پُرامن مستقبل کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔ عالمی فورم کا انعقاد ترکمانستان کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی مقطیمقلی فراگی کے 300ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر عمل میں لایا گیا تھا۔

Related Posts