کراچی: پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی پا ک قطر تکافل نے ملک کے 90سے زائد شہروں میں 100سے زائد برانچز کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔پاک قطر تکافل ہرایک کو مالیاتی تحفظ اور اپنے صارفین کو 24گھنٹے بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔
پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد نے اس شاندار کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک قطر تکافل گروپ 100سے زائد برانچز کے ساتھ پاکستان میں تکافل انڈسٹری کی اہم کمپنی ہے جو اپنے صارفین کو تکافل مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2020میں ہم اپنے صارفین کی سپورٹ اور اعتماد کے ساتھ انہیں بہتر رسائی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔ پاک قطر تکافل گروپ اس وقت 7لاکھ سے زائد ممبران اور 1100سے زائد کارپوریٹ کلائنٹس کو ضرورت پر مبنی، عملی او ر منافع بخش مالیاتی خدمات فراہم کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک قطر جنرل تکافل اور ایمان اسلامک بینک کے درمیان معاہدہ